سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) سپیشل پولیس یونٹ نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سپیشل پولیس یونٹ نے خزانہ شوگر مل سے کالعدم تنظیم کے دہشت گرد عبید اللہ کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے پانچ کلو وزنی بم بھی برآمد ہو ا ۔پولیس ذرائع کے مطابق ملزم سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث اور مطلوب تھا تاہم اس سے ملنے والے بم کو ناکارہ بنا دیا گیا بم میں نٹ بولٹ اور بال بیرنگ بھی موجود تھے ٬ْگرفتار دہشت گرد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :