سوات میں شہری کے قتل کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:35

سوات (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) سوات کے علاقے چارباغ دکوڑک میں عمر علی نامی شخص کے قتل کی ذمہ داری کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں ٹی ٹی پی کے مرکزی ترجمان محمد خراسانی نے عمرعلی کی ٹارگٹ کلنگ کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیاکہ مقتول پاکستانی ایجنسی کیلئے کام کرتا تھا اور طالبان کو مطلوب تھا جسے خصوصی دستے نے قتل کیا۔

متعلقہ عنوان :