وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) کے کارکنوں میں تصادم ٬پتھرا ئوکے باعث متعدد زخمی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:34

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم نواز شریف کے جلسہ گاہ کے باہر پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے کارکنوں میں تصادم ہو گیا ٬پتھرا ئوکے باعث متعدد کارکنان زخمی ہوگئے٬پولیس کو مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کرنا پڑی۔کوہاٹ میں وزیراعظم نوازشریف کے جلسہ کے دوران جلسہ گاہ کے باہرپاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی بڑی تعداد پہنچ گئی۔

(جاری ہے)

کارکنوں کی جانب سے حکومت اوروزیراعظم کے خلاف نعرے بازی کرنے پرجلسے میں موجود (ن)لیگ کے متوالے بھی میدان میں آگئے٬ دونوں جانب سے سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد تحریک انصاف اورمسلم لیگ (ن)کے کارکنوں نے ایک دوسرے پرپتھرا ئوشروع کردیا جس کے باعث متعداد افراد زخمی ہوگئے۔حالات کو بے قابو ہوتا دیکھ کر پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اورآنسو گیس کی شیلنگ شروع کردی جس پرکارکن منتشر ہوگئے تاہم پولیس کی جانب سے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔