Live Updates

وزیر اعظم کا دورہ کوہاٹ ٬ْ تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن )کے کارکنان آمنے سامنے آگئے

خیبرپختونخوا کی پولیس کی احتجاج کرنیوالوں پر شیلنگ ٬ْ مظاہرین دور چلے گئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم کے دورہ کوہاٹ کے موقع پر تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ن )کے کارکنان آمنے سامنے آگئے تاہم خیبرپختونخوا کی پولیس نے احتجاج کرنیوالوں پر شیلنگ کی جس کے بعد مظاہرین دور چلے گئے۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق وزیراعظم کے دورے اور خطاب کے موقع پر قلعہ گرائونڈ کے باہر تحریک انصاف کے کارکنان جمع ہوگئے اور نعرے بازی شروع کردی جس پر پنڈال کے اندر سے بھی مسلم لیگ (ن )کے کارکنان باہرآگئے اور جوابی نعرے بازی شروع کردی احتجاجی مظاہرے کے دوران دونوں جانب سے کارکنان نے پتھرائوکیا تاہم پولیس میدان میں آگئی اور شیلنگ کے بعد پی ٹی آئی کارکنان کو دور دھکیل دیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات