پاکستان میں بھارتی مداخلت ثابت ہوچکی ہے اس ضمن میں تمام ڈوزیئرز مناسب وقت پر اقوام متحدہ کو پیش کئے جائینگے٬ دفتر خارجہ

بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو ہماری قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں تھیں٬ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھارتی افواج کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے٬ تما دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں٬ بھارت کا تیزی سے بڑھتا ہوا ایٹمی پروگرام خطے کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے‘ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی غرض سے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا کی پریس بریفنگ

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت کا تیزی سے بڑھتا ہوا ایٹمی پروگرام خطے کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرہ ہے‘ پاکستان میں بھارتی مداخلت ثابت ہوچکی ہے اس ضمن میں تمام ڈوزیئرز مناسب وقت پر اقوام متحدہ کو پیش کئے جائینگے٬ بھارتی سفارتکار سرجیت سنگھ ایسی سرگرمیوں میں ملوث تھا جو ہماری قومی سلامتی کے مفاد میں نہیں تھیں٬ مقبوضہ کشمیر میں اس وقت بھارتی افواج کی تعداد دس لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے٬عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے٬ تما دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہے ہیں٬ پاکستان افغانستان میں قیام امن کی غرض سے ہر اقدام کی حمایت کرتا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان محمد نفیس زکریا نے جمعہ کو پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے تیزی سے پھیلتے ہوئے ایٹمی پروگرام سے خطے میں امن واستحکام کو شدید خطرات لاحق ہیں۔

(جاری ہے)

2008 میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) کی جانب سے بھارت کو دی گئی چھوٹ نے صرف عدم پھیلائو رجیم کی ساکھ کو نقصان پہنچایا اور اس کی افادیت کو مجروح کیا بلکہ جنوبی ایشیا میں سٹریٹجک استحکام پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ بھارت کی پاکستان میںمداخلت ثابت ہوچکی ہے اور ہمارے پاس اس سلسلے میں ناقابل تردید شواہد موجود ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو سے حاصل کردہ شواہد کو مرتب کرکے دستاویزات (ڈوزیئرز) کی شکل دی جا چکی ہے اور اسے مناسب وقت پر اقوام متحدہ کے سامنے پیش کرینگے۔

ترجمان نے بھارت کی جانب سے ایل او سی اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل سیز فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی اور کہا کہ بھارت 2003 میں طے پانے والے سیز فائر معاہدے کا احترام کرے اور سویلینز اور انکی املاک کو نشانہ بنانے سے گریزکرے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں بے گناہ کشمیریوں پرڈھائے جانے والے مظالم سے دنیا کی توجہ ہٹانے کیلئے اس قسم کی حر کتیںکرہا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج کی تعداد دس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اورکشمیری عوام کے مصائب میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے٬ ان کی زندگی کو اجیرن بنا دیا گیا ہے٬ ماورائے عدالتی قتل کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ایک سوال پر ترجمان نے ایک بار واضح کیا کہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہیں ترجمان نے کہا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا نشانہ ہے٬ پاکستان میں تخریبی سرگرمیوں کیلئے دہشت گردوں کو غیر ملکی فنڈ زفراہم کئے جارہے ہیں٬کوئٹہ میں ہونیوالی حالیہ دہشت گردی اس کی واضح مثال ہے۔

انہوں نے کہا کہ حقانی کمانڈر سرج الدین حقانی کو افغان سرزمین کو ہلاک کیا گیا تھا جس نے یہ ثابت کر دیا کہ حقانی گروپ حقیقت میں کہاں مقیم ہے۔ بھارت میں ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے حوالے سے سوال پر ترجمان نے کہا کہ اس پروسیس کا مقصد علاقائی ملکوں کے اشتراک سے افغانستان میں امن واستحکام لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے رہنگے تاہم اس فورم کو کسی ملک کے سیاسی ایجنڈے کی نذر نہیں ہونے دینگے۔ترجمان نے کہا وزیر اعظم محمد نواز شریگ اگلے ماہ شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کرینگے۔