سپریم کورٹ نے بحریہ ٹائون کی جانب سے آئیسکو کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:17

․ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) سپریم کورٹ نے بحریہ ٹائون کی جانب سے آئیسکو کیخلاف دائر پٹیشن کی سماعت غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو جسٹس اعجاز افضل خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر بحریہ ٹائون کے وکیل اعتزاز احسن نے عدالت سے کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعاکی٬ چیف جسٹس نے ان کی استدعا کومنظور کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کر دی۔