پانامہ لیکس کے حوالے سے دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے عدالت عظمیٰ کے پانچ رکنی لارجر بینچ کی تشکیل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:17

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس انورظہیرجمالی نے پانامہ لیکس کے حوالے سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان٬ عوامی تحریک کے سربراہ شیخ رشید احمد٬جماعت اسلامی اوردیگرکی جانب سے دائر درخواستوں کی سماعت کے لئے پانچ رکنی لارجر بینچ تشکیل دیدیا ہے جس کی سربراہی وہ خود کریں گے۔

(جاری ہے)

بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس آصف سعید کھوسہ٬ جسٹس امیر ہانی مسلم٬ جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس شیخ عظمت سعید شامل ہیں۔ پانچ رکنی لارجر بینچ یکم نومبر کو پانامہ لیکس کے حوالے سی دائردرخواستوں کی سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :