Live Updates

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کپتان عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا احتجاج

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کپتان عمران خان کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیا۔ کوہاٹ میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنوں کا ایک دوسرے پر پتھرائوں شدید نعرہ بازی۔پشاور پریس کلب کے سامنے مختلف علاقوں سے تحریک انصاف کے کارکن ٹولیوں کی شکل میں پہنچے۔

مظاہرین نے کی قیادت پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہی کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کارکنوں نے اسلام آباد میں کھلاڑیوں سے ہونے والے سلوک پر وفاق کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ انکا کہنا تھا جو بھی ہو۔ دو نومبر کو ہر صورت دھرنا میں شرکت کے لیے اسلام آباد جائیں گے۔کوہاٹ میں تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پشاور چوک میں احتجاج کیا گیا۔ن لیگ کا جلسے کے اختتام پر دونوں پارٹیوں کے کارکن آمنے سامنے ہوئے اور ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے پتھروں کی بارش کر ڈالی۔ بنوں٬کرک٬چارسدہ٬ لکی مروت ٬بونیر سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی تحریک انصاف کے کارکنوں نے احتجاج کیاگیا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات