ْپشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا کرکالعدم تنظیم کے کارندے کوبم سمیت گرفتارکرلیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:14

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء)سپیشل پولیس یونٹ نے پشاور میں تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کے کارندے کوبم سمیت گرفتارکرلیا ہے اسپیشل پولیس یونٹ کے مطابق کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے عبید اللہ کو خزانہ شوگر کالونی کے گیٹ کے قریب سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم کے قبضے سے ساڑھے چار کلو وزنی بم برآمد ہوا جسے بم ڈسبوزل یونٹ نے ناکارہ بنادیا۔ خود ساختہ بم میں نٹ بولٹ بال بیرنگ ڈالے گئے تھے۔ گرفتار ملزم کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاہے۔