فا ٹا کو جلد کے پی کے میں ضم کیا جا ئے٬مردم شماری کر کے مزید تا خیر نہ کی جا ئے٬سکندر شیر پائو

پچیس دیہات کی ترقی مشن ہے ٬مسائل حل کر کے دم لینگے٬ چیئرمین قومی وطن پارٹی خیبرپختونخوا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:14

شبقدر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی وطن پارٹی کے صوبا ئی چیئر مین اور سینئر صو با ئی وزیر سکندر شیر پائو نے کہا ہے کہ فا ٹا کو جلد از جلد کے پی کے میں ضم کیا جا ئے اور مردم شماری کر کے اس میں مزید تا خیر نہ کی جا ئے۔پچیس دیہات کی ترقی مشن ہے ۔پچیس دیہات کے مسائل حل کر کے دم لینگے۔ان خیالات کا اظہار سنیئر صو با ئی وزیر اور قومی وطن پا رٹی کے صو با ئی چیئر مین سکندر شیر پائو نے یکہ غنڈ حفیظ کو رونہ میں ایک شمولیتی پروگرام سے خطا ب کے دوران کیا ۔

شمولیتی پروگرام ملک عربستان کے حجرے میں منعقد ہوا جس میں درجنوں افراد نے شر کت کی۔ پروگرام میں ملک ارشاد ٬ملک عربستان٬ملک دلارم خان نے خا ندانو ں اور ساتھیو ں قومی وطن پارٹی میں شمولیت اختیار کی چیئر مین قومی وطن پارٹی نے خطا ب کر تے ہو ئے کہا کہ فا ٹا کو جلد از جلد خیبر پختون خواہ میں ضم کیا جا ئے اور یہا ں مر دم شماری کر کے فا ٹا کے عوام کے دیرینہ مسئلے کو حل کیا جا ئے۔

(جاری ہے)

انہو ں نے کہا کہ 25دہیات کی تر قی کے لیے ہر ممکن کو شش کرینگے۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے کے جو مسائل ہیں اس کو ٹھوس اقدامات کر کے حل کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے مسئلے کے حل کے لیے بھی بھی اقدامات اٹھا ئینگے۔انہوں نے اس موقع پر ار ی گیشن چینل کیلئے دو کروڑ روپے کا اعلان کیا ۔انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے میں کے پی کے کی محرومی کو ختم کیا جا ئے۔اور مرکز کے پی کے حکومت کی تحفظات کو دور کیا جا ئے۔پروگرام سے سا بقہ ایم پی اے با بر علی خان ٬اسد افریدی ٬تحصیل نا ظم ظفر علی خان ٬پی کے با ئیس چیئر مین شا ہد خان ٬گل یو سف اور میڈ یا انچارچ تحمید اللہ اچکزئی نے بھی خطا ب کیا ۔