تحر یک انصاف اور عوامی تحریک کارکنوں کی گرفتاری ٬ درخواستیں فل بینچ کو بھجوا دی گئیں

حکومت کا یہ اقدام آئین کے خلاف ہے لہذا پولیس کو کارکنوں کو گرفتاریوں سے روکنے کاحکم دیا جائے‘درخواست گزار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ منصور علی شاہ نے تحریک انصاف اور عوامی تحریک کے کارکنوں کی گرفتاریوں کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں ۔جمعہ کے روز چیف جسٹس منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت شروع کی تو عوامی تحریک کی جانب سے ایڈووکیٹ اشتیاق چوہدری اور تحریک انصاف کی جانب سے گوہر نواز سندھو ایڈووکیٹ پیش ہوئے ۔

(جاری ہے)

درخواست گزاروں کے وکلا نے عدالت کو بتایا کہ پرامن احتجاج کرنیوالے رہنماں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے ٬ اس حوالے سے حکومت نے متحرک رہنماں اور کارکنوں کی فہرستیں مرتب کر لی ہیں ٬ حکومت کا یہ اقدام آئین کے خلاف ہے لہذا پولیس کو کارکنوں کو گرفتاریوں سے روکنے کاحکم دیا جائے ۔ چیف جسٹس نے درخواستیں سماعت کے لیے فل بینچ کو بھجوا دیں ۔ جسٹس شاہد حمید ڈار کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ 31 اکتوبر سے سماعت کرے گا۔

متعلقہ عنوان :