عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمیٹی چوک پہنچ گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:33

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمیٹی چوک پہنچ گئے

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کمیٹی چوک پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شخ رشید کمیٹی چوک پر پہنچ گئے. شیخ رشید موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گلیوں سے گزارت ہوئے کمیٹی چوک پہنچے جہاں انہوں نے ڈی ایس این جی پر چڑھ کر مختصر خطاب کیا۔

(جاری ہے)

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں نے وعدہ کیا تھا اور میں کمیٹی چوک پہنچ گیا ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ دو نومبر کو بھی یہیں رہیں گے۔ انہوں نے خطاب میں کہا کہ کارکن سادہ لباس میں موجود اہلکاروں کی تصاویر بنا لیں، آئی بی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے قانون کے مطابق نمٹیں گے۔

متعلقہ عنوان :