تمیم اقبال نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:10

تمیم اقبال نے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری ..

میرپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) بنگلہ دیشی ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز تمیم اقبال نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں شاندار سنچری داغ دی٬ یہ ان کے کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والے آخری ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تمیم اقبال نے ڈٹ کر انگلش بائولرز کا مقابلہ کیا اور شاندار سنچری بنائی٬ یہ ان کے کیریئر کی آٹھویں سنچری ہے۔ تمیم 104 رنز بنا کر معین علی کی گیند پر آئوٹ ہوئے۔

متعلقہ عنوان :