زمبابوین کرکٹ ٹیم کل ٹیسٹ میچز کی سنچری مکمل کر لے گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:08

ہرارے ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) زمبابوین کرکٹ ٹیم کل ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شرکت کے ساتھ ہی پانچ روزہ میچز کی سنچری مکمل کر لے گی٬ زمبابوے یہ اعزاز پانے والی دنیا کی نویں ٹیم بن جائے گی٬ اس سے قبل آسٹریلیا٬ انگلینڈ٬ پاکستان٬ بھارت٬ ویسٹ انڈیز٬ جنوبی افریقہ٬ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں بھی یہ کارنامہ انجام دے چکی ہیں۔

(جاری ہے)

انگلش ٹیم 978 میچز کے ساتھ سرفہرست ہے۔ زمبابوے نے 1992ء میں ٹیسٹ کیریئر کا آغاز کیا تھا اور اس نے اب تک 99 میچز کھیل رکھے ہیں٬ کل ہفتہ کو سری لنکا کے خلاف اس کا سواں ٹیسٹ میچ ہو گا۔ زمبابوے نے اب تک11 میچز جیتے جبکہ 62 میں اسے ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا اور 26 ڈرا رہے۔

متعلقہ عنوان :