چوتھی ایشین ہاکی چیمپئن ٹرافی سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے

دفاعی چیمپئن پاکستان کو میزبان ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا٬ بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:08

کوانتن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) چوتھی ایشین مینز ہاکی چیمپئنز ٹرافی کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہو گئی٬ لاسٹ فور مقابلے کل ہفتہ کو ہوں گے٬ دفاعی چیمپئن پاکستان کو میزبان ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہو گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

(جاری ہے)

ملائیشیا میں جاری ایونٹ اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور ٹاپ چار ٹیموں دفاعی چیمپئن پاکستان٬ ملائیشیا٬ بھارت اور کوریا نے شاندار کھیل کی بدولت سیمی فائنل میں جگہ بنا رکھی ہے٬ ایونٹ کے سیمی فائنلز آج ہفتہ کو کھیلے جائیں گے٬ پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور کوریا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا مقابلہ ہو گا۔

پاکستانی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے سے دو فتوحات کی دوری پر ہے لیکن سیمی فائنل میں اسے سخت حریف ملائیشیا کا چیلنج درپیش ہے٬ ملائیشیا نے اس سے قبل پول میچز میں پاکستان کو شکست دی تھی۔ پاکستان کا ایک بار پھر روایتی حریف بھارت سے مقابلہ متوقع ہے٬ اگر دونوں ٹیمیں سیمی فائنلز جیت گئیں تو پھر 30 اکتوبر کو فیصلہ کن معرکے میں آمنے سامنے ہوں گی۔ بھارتی ٹیم بھی اس سے قبل پول میچ میں پاکستان کو زیر کر چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :