لاہور قلندرز اور آسٹریلیا کی سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں نومبر میں چار مقابلوں کی سہ فریقی سیریز کھیلیں
جمعہ 28 اکتوبر 2016 16:07
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان سپر لیگ کی لاہور قلندرز اور آسٹریلیا کی سڈنی سکسرز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں نومبر میں چار مقابلوں کی سہ فریقی سیریز کھیلیں جو 20 دسمبر سے بگ بیش لیگ اور اگلے سال فروری میں پاکستان سپر لیگ کی تیاریوں کے لیے بہت اہم ہوگی۔سڈنی سکسرز٬ سڈنی تھنڈر اور لاہور قلندرز کے ذمہ داران کی باہمی مشاورت سے طے پانے والے معاہدے کے مطابق ان مقابلوں میں اکیڈمی اور ڈیولپمنٹ کھلاڑی ہی حصہ لیں گے۔
رواں سال کے اوائل میں سڈنی تھنڈر اور لاہور قلندرز کے کوچ پیڈی اپٹن کی مدد سے یہ طے پایا تھا کہ دونوں ٹیمیں تنصیبات٬ کوچنگ عملے اور اکیڈمی کھلاڑیوں کا تبادلہ کریں گی۔ اب ان مقابلوں کا انعقاد اس معاہدے کو عملی جامہ پہنانے کا پہلا مرحلہ ہے۔(جاری ہے)
سڈنی سکسرز کی شمولیت اس شہر کی دوسری ٹیم کی معاہدے میں آمد کا اعلان ہے۔یہ خبر ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب بگ بیش لیگ کی دوسری ٹیم ملبورن اسٹارز نے ویلنگٹن کے ساتھ کھلاڑیوں کے تبادلے کے لیے شراکت داری کا معاہدہ کیا ہے۔
سڈنی سکسر کے مینیجر ڈوم ریمنڈ کا کہنا ہے یہ سہہ فریقی سیریز ہمارے اکیڈمی کھلاڑیوں کے لئے بہترین موقع ہے کہ وہ بین الااقوامی سطح کے باصلاحیت کھلاڑیوں کے مقابل کھیل سکیں٬ اس انہیں بہت سیکھنے کو ملے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.