مرکزی نظامت قومی بچت نے 24 اکتوبر تک 67 ارب روپے جمع کئے

موجودہ مالی سال کیلئے 228ارب روپے کا ہدف مقرر ہے٬سی ڈی این ایس حکام

جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:11

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) مرکزی نظامت قومی بچت (سی ڈی این ایس) نے موجودہ مالی سال کے دوران 24 اکتوبر تک 67 ارب روپے جمع کئے ہیں۔ مالی سال 2016-17ء کیلئے 228ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران نظامت قومی بچت نے 218 ارب روپے کا ہدف حاصل کیا۔ سی ڈی این ایس کے حکام نے جمعہ کو اے پی پی کو بتایا کہ قومی بچت نے مختلف سیونگ سرٹیفکیٹس کیلئے منافع کی شرح میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیاہے جو 3 اکتوبر 2016ء سے نافذ العمل ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام موجودہ مارکٹیس کے تناظر میں کیا گیا اور قومی بچت کے سرمایہ کاروں کو مسابقتی شرح منافع کی واپسی کی حکومتی پالیسی کے پیش نظر کیا گیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس سیونگ کے ریگولر سیونگ اکائونٹ کیلئے نئے منافع کی شرح بالترتیب 7.44 فیصد 5.8 فیصد 6.36 فیصد اور 3.90 فیصد کی اوسط سے مقرر کی گئی ہے ۔ حکام نے بتایا کہ بہبود سیونگ اور پنشنرز بینیفٹ اکائونٹس جیسی سپیشلائزسیونگ سکیموں کیلئے منافع واپسی کی شرح میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ رجسٹرڈ پرائزبانڈز کی اجراء کی تجویز جس میں کوپن کے ساتھ ساتھ انعامات کی پیشکش زیر غور ہے۔