Live Updates

وزیراعلی پنجاب نے چیئر مین تحریک انصاف کو 26 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کو 26 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف کو کینیڈین نژاد شہری جاوید صادق کے ذریعے کمیشن بنانے کے الزام پر 26 ارب روپے کا لیگل نوٹس بھجوا دیا جس میں کہا گیا ہے کہ اگر عمران خان نے 14 روز میں غیر مشروط معافی نہ مانگی تو قانونی چارہ جوئی کا پورا حق رکھتا ہوں۔واضح رہے کہ عمران خان نے شہباز شریف پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلی پنجاب اپنے فرنٹ مین جاوید صادق کے ذریعے اربوں روپے کمیشن بنانے ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات