Live Updates

اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے عمران خان کو 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا

اسلام آباد کی بندش سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات جاری ہوچکے٬شہر کوبندکرنے سے عوام کی آمد و رفت میں مشکلات پیداہوں گی٬عدالت کے فیصلے کے بعدکسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی٬شہریوں کے جان ومال کاتحفظ انتظامیہ٬سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے٬ اسلام آبادبندکرناشہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی٬ دھرنے سے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی ہو گی٬سی ڈی اے کی جانب سے جلسے کیلئے مختص کردہ جگہ پر ہی جلسے کی اجازت ہوگی٬ خط کا متن پی ٹی آئی چیئر مین کوارسال کئے گئے خط کیساتھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 15:02

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان کو 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا٬خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی بندش سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات جاری ہوچکے٬شہر کوبندکرنے سے عوام کی آمد و رفت میں مشکلات پیداہوں گی٬عدالت کے فیصلے کے بعدکسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی٬شہریوں کے جان ومال کاتحفظ انتظامیہ٬سیاسی جماعتوں کی ذمیداری ہے٬ اسلام آبادبندکرناشہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی٬ دھرنے سے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی ہو گی۔

جمعہ کو ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کیپٹن (ر)مشتاق احمد کی جانب سے پی ٹی آئی چیئر مین عمران خان کو 2نومبر کو 2نومبر کو اسلام آباد بند کرنے کی کال واپس لینے کیلئے خط لکھ دیا ہے ٬عمران خان کوارسال کئے گئے خط کیساتھ ہائیکورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی لگائی گئی ۔

(جاری ہے)

خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کی بندش سے متعلق اسلام آباد ہائی کورٹ کے واضح احکامات جاری ہوچکے٬ اسلام آباد کو بند کرنا عدالتی احکامات کی بھی خلاف ورزی ہوگی ٬اسلام آبادکوبندکرنے سے امن وامان کی صورتحال خراب ہو جائے گی٬ شہر کوبندکرنے سے عوام کی آمد و رفت میں مشکلات پیداہوں گی٬عدالت کے فیصلے کے بعدکسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہوگی٬شہریوں کے جان ومال کاتحفظ انتظامیہ٬سیاسی جماعتوں کی ذمیداری ہے٬ اسلام آبادمیں قانون کی خلاف ورزی٬امن میں خلل کی اجازت نہیں دی جائیگی اور کسی صورت بھی شہریوں کے حقوق سلب کرنیکی اجازات نہیں دی جائیگی اور 2نومبرکواسلام آبادبندکرناشہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی۔

اسلام آباد میں دفعہ144نا فذ ہے ٬دھرنے سے دفعہ 144 کی بھی خلاف ورزی ہو گی٬سی ڈی اے کی جانب سے جلسے کیلئے مختص کردہ جگہ پر ہی جلسے کی اجازت ہوگی ۔(رڈ)
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :