ویلز کار ریلی ٬ اوٹ ٹانک نے شیک ڈائون مرحلہ جیت لیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:52

ویلز کار ریلی ٬ اوٹ ٹانک نے شیک ڈائون مرحلہ جیت لیا

ویلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ایسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے ویلز کار ریلی کا شیک ڈائون مرحلہ جیت لیا ۔ ویلز میں ہونے والی کار ریلی کے شیک ڈائون سٹیج میں ڈرائیورز نے دشوار گزار ٹریک پر صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ۔

(جاری ہے)

ایسٹونیا کے اوٹ ٹانک نے پھرتی دکھاتے ہوئے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا ۔ اوٹ ٹانک مقررہ فاصلہ 59 اعشاریہ 7 سیکنڈز میں طے کر کے سرفہرست رہے ۔ برطانیہ کے کرس میکی نے بھی ڈٹ کر مقابلہ کیا اور دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ آئش ڈرائیور کریگ برین تیسرے جبکہ فرانس کے سیباسٹین اوگیئر چوتھے نمبر پر رہے ۔

متعلقہ عنوان :