ساوتھ افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریزکیلئے آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان

دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے پرتھ میں شروع ہوگا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:52

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) آسٹریلیا نے ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے دو ٹیسٹ میچوں کیلئی12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔آسٹریلیا اور ساوتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 3 نومبر سے پرتھ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 12 نومبر سے ہوبارٹ میں کھیلا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

ان ٹیسٹ میچوں کے لئے آسٹریلیا نے ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔عثمان خواجہ کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جبکہ مچل اسٹارک اور پیٹر سڈل فٹنس مسائل سے چھٹکارا پانے کے بعد ٹیم میں واپس آگئے ہیں ٬ دیگر کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیو اسمتھ٬ ڈیوڈ وارنر٬ جوش ہیزل ووڈ٬ نیتھن لیان٬ میچل مارش٬ شون مارش٬ جوئے مینی٬ پیٹر نیول اور ایڈم ووجز شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :