آفریدی زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی28.7 ملین ڈالر کما کر اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:52

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 اکتوبر2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے آل رائونڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ایک خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق انھوں نے رواں برس 6.4ملین ڈالر کمائے٬ جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے٬ سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں٬ ان کی صرف سیلری 5.7 ملین ڈالر ہے جبکہ اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمائے٬ ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں٬ 7.5ملین ڈالر کمانے والے کرس گیل فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

بھارت کے سابق اوپنر وریندرسہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے 5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :