سعید اجمل کارکردگی کی بنیاد پر قومی ٹیم میں واپس آسکتے ہیں٬ سعید اجمل اور دیگر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لے رہے ہیں٬ ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں٬ قومی ٹیم میں اس وقت معیاری آف اسپنر کی کمی ہے ٬ ٹیسٹ ٹیم مستحکم ہے دورہ نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کیخلاف ٹیم کے اعلان میں سلیکشن کمیٹی کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی٬آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ایک اضافی اوپنر اور مڈل آرڈر بلے باز کو بھیجنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق کا انٹرویو
جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:52
(جاری ہے)
چیف سلیکٹر نے کہا کہ اب ہم ٹیم کی ضرورت کے مطابق کھلاڑیوں کے انتخاب کے منصوبے پر عمل پیرا ہیں اور اگر کسی بھی وقت اجمل کی ضرورت ہوئی تو انھیں قومی ٹیم کی نمائندگی کے لیے بلایاجائے گا ۔
39 سالہ سعیداجمل نے اپریل 2015 میں پاکستان کی جانب سے اپنا آخری میچ کھیلا تھا جب بنگلہ دیش کے خلاف ڈھاکا میں منعقدہ ٹی ٹوئنٹی میں انھیں ٹیم کا حصہ بنایا گیا تھا۔سعید اجمل 2008 سے 2015 کے دوران قومی ٹیم کی ریڑھ کی ہڈی کا درجہ رکھتے تھے اس دوران انھوں نے پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین 100 وکٹیں حاصل کرنے کا ریکارڈ بھی بنایا تھا۔تجربہ کار اسپنر نے 35 ٹیسٹ٬ 113 ایک روزہ اور 64 ٹی ٹوئنٹی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔انضمام الحق نے اعتراف کیا کہ قومی ٹیم میں اس وقت معیاری آف اسپنر کی کمی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں تمام آف اسپنرز اچھی کارکردگی دکھارہے ہیں انھیں مزید بہتری کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلایا جائے گا۔انھوں نے کہا کہ ہم اسی طرح آل رانڈرز پر توجہ دے رہے ہیں اور ان میں سے اچھے کھلاڑیوں کو ہمارے قابل کوچز سے ٹریننگ کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بلایا جائے گا ۔ایک سوال پر انضمام الحق نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم مستحکم ہے اسی لیے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے خلاف آنے والے دورے کے لیے ٹیم کے اعلان میں قومی سلیکشن کمیٹی کو کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں کھیلنے کے حالات مشکل ہوں گے اسی بات کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم ایک اضافی اوپنر اور مڈل آرڈر بلے باز کو بھیجنے کے حوالے سے سوچ رہے ہیں ۔اظہرعلی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ انھیں اوپنربھیجنے کا منصوبہ ٹیم انتظامیہ نے بنایا تھا جو سود مند ثابت ہوا۔انضمام نے کہا کہ اوپنر اور ان کی مڈل آرڈر پوزیشن میں کوئی بڑا فرق نہیں ہے٬ اظہرعلی اوپنر کے طورپر اچھا کھیل رہے ہیں٬ اگر وہ اس پوزیشن پر بھی بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں تو ہمیں انھیں اپنی ٹیم کے مستقل اوپنر کے طورپر آزمانے کا سوچنا چاہیے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.