سیکیورٹی کونسل شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی جوکہ شرمناک بات ہے۔ اسٹیفن اوبرائن

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:39

سیکیورٹی کونسل شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے ..

نیویارک(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق اورہنگامی امدادی ادارے کے سربراہ اسٹیفن اوبرائن کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کونسل شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے میں ناکام رہی جوکہ شرمناک بات ہے۔

(جاری ہے)

اسٹیفن او برائن نے پریس کانفرنس میں سیکیورٹی کونسل پر برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ شام میں انسانی بنیادوں پرامداد کی صورتحال پرافسوسناک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حلب بنیادی طورپر “کیل زون” بن چکاہے۔ اسٹیفن اوبرائن کا مزید کہنا تھا کہ شام میں حالات بتدریج خراب ہورہے ہیں ، جنگ کے خاتمے کیلئے کچھ بھی نہیں کیا جارہا۔ انہوں نے شام میں فوجی اثاثے رکھنے والے سیکیورٹی کونسل کے اراکین سے شہری علاقوں میں فضائی بمباری روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :