ملتان ٬ْمخصوص بلدیاتی نشستوں کیلئے انتخابی شیڈول پھر تبدیل

مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 12 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو ہو گی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:27

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے ملتان کے انتخابی شیڈول میں ایک بار پھر تبدیل کر دی گئی ٬ْ مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 12 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو ہو گی ۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملتان میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات پہلے دو بار ملتوی ہو چکے ہیں اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور نشانات کی الاٹمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے ۔

(جاری ہے)

نئے شیڈول کے مطابق 8 نومبر کو ہونے والے میٹرو پولیٹن٬ ضلع کونسل٬ میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اب 15 نومبر کو ہوں گے ٬ْ پنجاب کی میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ جس کو پہلے 10 نومبر کو ہونا تھا اب 17 نومبر کو ہو گی۔مخصوص نشستوں کیلئے پولنگ 12 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو ہو گی ٬ْ انتخابات کے نتائج کا اعلان 21 نومبر کو کیا جائیگا ٬ْ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوں گے ٬ْ منتخب ممبران 3 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے۔

متعلقہ عنوان :