Live Updates

عمران خان کو مشورہ دیا تھا خیبر پختوا خوا چلے جائیں بعد میں سامنے آئیں ٬ْ اعتزاز احسن

ہمیں احتجاجی تحریکوں کا بہت تجربہ ہے ہم بھی احتجاج کے دوران خفیہ ٹھکانوں پر چلے جاتے تھے ٬ْ میڈیا سے گفتگو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خیبرپختون خوا چلے جائیں ٬ْ بعد میں سامنے آئیں کیوں کہ گزشتہ روز پیدا ہونے والے حالات کا پہلے سے علم تھا۔میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعتزاز احسن نے کہاکہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو مشورہ دیا تھا کہ وہ خیبرپختون خوا جاکر رپوش ہوجائیں وہاں انہیں کوئی بھی گرفتار نہیں کریگا اور مناسب وقت پر ایک بڑے جلوس کے ہمراہ منظر عام پر آئیں کیوں کہ گزشتہ روز پیدا ہونے والے حالات پہلے سے علم تھا ان حالات کی پیش گوئی پہلے ہی کردی تھی۔

اعتزاز احسن نے کہاکہ ہمیں احتجاجی تحریکوں کا بہت تجربہ ہے ہم بھی احتجاج کے دوران خفیہ ٹھکانوں پر چلے جاتے تھے اور مقررہ جگہ اور وقت پر ہی سامنے آتے تھے۔

(جاری ہے)

رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ عمران خان اگر احتساب ریلی کی قیادت خیبرپختون خوا میں کرتے تو موجودہ حالات سے بچ سکتے تھے تاہم پی ٹی آئی کی قیادت یہ سمجھ رہی ہے کہ قیادت گرفتار ہوگئی تو کارکن باہر نکل آئیں گے یہ ان کی غلط فہمی ہے کیونکہ کسی بھی تحریک کی قیادت کیلئے رہنماؤں کا باہر اور کارکنان کے درمیان ہونا بہت ضروری ہے پی ٹی آئی کو ایم آر ڈی تحریک سے سبق حاصل کرنا چاہئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات