وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوہاٹ پہنچنے پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے استقبال کیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:27

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف کا کوہاٹ پہنچنے پر گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ٬ْ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردارمہتاب احمد خان وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر صابر شاہ ٬ْ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ٬ْ عباس آفریدی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجودتھے وزیراعظم نے دورہ کوہاٹ میں مختلف یونین کونسلوں کوگیس فراہمی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ٬ْ یونین کونسلوں میں خوشحال گڑھ ٬ْ چور لکی ٬ْ اسر زئی ٬ْ شاہ پور ٬ْ علی زئی ٬ْ ڈھوڈا ٬ْ نصرت خیل اور شیر کوٹ شامل ہیں ۔