کمیٹی چوک سے عوام نے ایوب خان کو بھگایا تھا نواز شریف کو بھی بھگائیں گے ٬ْ شیخ رشید احمد

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے مشہور کمیٹی چوک سے عوام نے ایوب خان کو بھگایا تھا اور اسی چوک سے نواز شریف کو بھی بھگائیں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کمیٹی چوک شہیدوں کا چوک ہے اور عوام سے اسی چوک سے ایوب خان کو بھگایا تھا اور یہیں سے نواز شریف کو بھگائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ صرف راولپنڈی نہیں پورا پاکستان میری جان ہے۔