پی ٹی آئی کے کنونشن میں دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی ٬ْدانیال عزیز

کوئی بھی جتھا یا گروہ غیر قانونی کام کریگا تو قانون تو حرکت میں آئے گا ٬ْ رکن قومی اسمبلی کاانٹرویو

جمعہ 28 اکتوبر 2016 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و رکن قومی اسمبلی دانیال عزیز نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کنونشن میں دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنے کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی ٬ْ کوئی بھی جتھا یا گروہ غیر قانونی کام کریگا تو قانون تو حرکت میں آئے گاایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس عمارت کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے تھے کیونکہ یہاں ریاست کے خلاف منصوبہ بندی کا خطرہ تھا تاہم پی ٹی آئی نے یہاں لوگوں کو اکٹھا کیا جس پر قانون حرکت میں آیا کیونکہ صرف پی ٹی آئی کے ہی نہیں سب لوگوں کے آئینی و جمہوری حقوق ہیں جنہیں سلب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی٬ انہوں نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم تھا کہ پی ٹی آئی کے یوتھ کنونشن میں پی ٹی آئی قیادت 02 نومبر کے حوالے سے اپنے ورکرز کی ذمہ داریاں سونپنے اور اسلام آباد بند کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی تھی اس لیے قانون حرکت میں آیا٬ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے وزیراعظم محمد نواز شریف کے گھر سمیت تمام شہروں میں جلسے جلوس کیے اور حکومت نے انہیں نہیں روکا بلکہ سکیورٹی بھی فراہم کی تاہم اگر کوئی سر عام یہ کہے گا کہ ہم لاک ڈائون کر دیں گے دارالحکومت اسلام آباد کو بند کر دیں گے جہاں آئی ایس آئی سمیت دیگر اہم دفاتر موجود ہیں تو اس کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے بھی یہی کہا ہے کہ اسلام آباد کو بند کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جا سکتی٬ دانیال عزیز نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو پس پشت ڈالتے ہوئے پی ٹی آئی دارالحکومت اسلام آباد کو بند کرنا چاہتی ہے جو غیر قانونی ہے۔

متعلقہ عنوان :