میر پور آزاد کشمیر : سماہنی بنڈالہ سیکٹر میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:36

میر پور آزاد کشمیر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : میر پور آزاد کشمیر میں سماہنی بنڈالہ سیکٹر میں بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ بھارتی فائرنگ کے نتیجے میں ایک شہری زخمی ہو گیا۔ زخمی شخص کو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد ی سے بھارتی فوج نے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اتشعال انگیزی کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔