Live Updates

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی‌آئی چئیر مین عمران خان کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو وارننگ لیٹر جاری کر دیا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے۔ اسلام آباد کو بند کرنے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے واضح احکامات ہیں۔

(جاری ہے)

سی ڈی اے کی جانب سے پہلے ہی جلسے کی جگہ مختص کی گئی ہے۔ احتجاج سے شہریوں کی آزادانہ آمدورفت متاثر ہو گی۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں کسی غیر قانونی سر گرمی کی اجازت نہیں ہوگی ، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ انتظامیہ اور سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اسلام آباد میں قانون کی خلاف ورزی اور امن و امان میں خلل کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :