ویسٹ انڈیز کا بھارت کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے ویمن ٹیم کا اعلان٬ چیڈین نیشن کی 7 برس بعد سکواڈ میں واپسی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:23

کنگسٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئندہ ماہ بھارت کے خلاف شیڈول ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ویمن ٹیم کا اعلان کر دیا٬ جمیکن آل رائونڈر چیڈین نیشن کو قریباً 7 برس کی دوری کے بعد سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ وکٹ کیپر بلے باز کیسیا نائٹ اور شکیرا سلیمان کی بھی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے٬ دونوں کھلاڑیوں کو انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے ڈراپ کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

29سالہ نیشن نے آخری بار نومبر 2009ء میں ویسٹ انڈیز کیلئے آخری میچ کھیلا تھا٬ انہیں 12 ون ڈے اور 5 ٹی ٹونٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔ ویسٹ انڈین ویمن ٹیم بھارت ویمن کے خلاف تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلے گی٬ اعلان کردہ ٹیم کپتان سٹیفنی ٹیلر٬ انیسامحمد٬ مریسا ایگولیرا٬ شیمائن٬ شامیلیاکونل٬ برٹنی کوپر٬ دیندرا ڈوٹن٬ ایفی فلیچر٬ کیسیا نائٹ٬ ہاولے میتھیوز٬ چیڈین نیشن٬ شاکوئنا کوئنٹن٬ شکیرا سلیمان اور ٹریمائن سمارٹ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :