زیادہ آمدنی ،آفریدی دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:14

زیادہ آمدنی ،آفریدی دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر۔2016ء )قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قومی ٹیم سے دوری کے باوجود زیادہ کمانے والے ٹاپ کرکٹرزمیں شامل ہیں۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 36سالہ آل راؤنڈر نے رواں برس4.6 ملین ڈالر کمائے ، جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے ۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کپتان مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں، ان کی تنخواہ تو 5.7 ملین ڈالر ہے تاہم اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمارکھے ہیں ،بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں،ویسٹ انڈین اوپنر کرس گیل 7.5ملین ڈالر کماکرفہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

سابق بھارتی اوپنر وریندرسہواگ ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔