اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی‌آئی کارکنان کی گرفتاریاں روک دیں

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 13:07

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی‌آئی کارکنان کی گرفتاریاں روک دیں

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی جس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے کارکنان کی گرفتاریاں روکنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت کے دوران کہا کہ پر امن احتجاج کریں گے یا اسلام آباد کو بند کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے آپ کے احتجاج اور اظہار رائے کے حق کو تسلیم کیا، جس پر پی ٹی آئی کے وکلا کا کہنا تھا کہ ہم پر امن احتجاج کریں گے اور احتجاج بھی عدالتی فیصلے کے عین مطابق ہو گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں پی ٹی آئی کے کارکنان کی پکڑ دھکڑ اور ان کو ہراساں کرنے سے روک دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے وکلا نے پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کو طلب کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات کو تسلیم کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔

(جاری ہے)

عدالت نے واضح حکم دیا کہ ضلعی انتظامیہ کنٹینر لگا کر یا کسی اور طریقے سے شہر کو بند نہ کریں۔ اسلام آباد میں کوئی کنٹینر نہیں لگایا جائے گا، وفاقی حکومت کسی کو گرفتار نہ کرے۔جسٹس شوکت عزیز کا کہنا تھا کہ گرفتار کارکنان نے کس قانون کی خلاف ورزی کی بتایا جائے؟ اگر کوئی جرم مرتکب ہو تو اسے گرفتار کیا جائے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے گذشتہ رات پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنان کی فہرست بھی طلب کر لی۔ جس کے بعد درخواست کی مزید سماعت کو اکتیس اکتوبر تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :