سلبق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم پی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزکی اسامی کیلئے فیورٹ امیدوار

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

سلبق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم پی سی بی ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنزکی اسامی کیلئے ..

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر۔2016ء ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کی اسامی کیلئے سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم فیورٹ امیدوار بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے چھ ماہ پہلے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کیلئے درخواستیں مانگی تھیں اور سابق چیف سلیکٹر اقبال قاسم،ہارون رشید اور پرویز میر نے اس عہدے کیلئے درخواستیں دے رکھی ہیں تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر اقبال قاسم کو ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے فیورٹ امیدوارتصور کیا جارہا ہے ۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے ملک میں نہ ہونے کے باعث ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کا عہدہ ابھی تک خالی پڑا تھا اور اب جبکہ چیئرمین پی سی بی وطن واپس آگئے ہیں اورامکان ہے کہ وہ آئندہ چند روز میں ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز کے عہدے کیلئے حتمی فیصلہ کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :