دفاعی چمپئن جان ہیگنز انٹرنیشنل سنوکر چمپئن شپ کوارٹرفائنل میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:42

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 اکتوبر2016ء) دفاعی چمپئن جان ہیگنز انٹرنیشنل سنوکر چمپئن شپ کوارٹرفائنل میں شکست کے بعدایونٹ سے باہر ہو گئے۔ چینی کیوئسٹ ڈنگ جنہوئی نے ہیگنز کو 6-2 فریمز سے شکست دی۔

(جاری ہے)

چین میں جاری مہنگے ترین سنوکر ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے کوارٹرفائنلز میں ڈنگ جنہوئی نے ہیگنز اور جڈٹرمپ نے شان مارفے کو شکست دی۔ چینی کیوئسٹ ڈنگ جنہوئی نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دفاعی چمپئن جان ہیگنز کو 2 کے مقابلے میں 6 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا ٬ْ انگلینڈ کے جڈ ٹرمپ نے ہم وطن کیوئسٹ شان مارفے کو کانٹے دار مقابلے کے بعد 6-5 فریمز سے ہرا کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

متعلقہ عنوان :