سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ،احمد شہزاد،عمراکمل دل برداشتہ ہوگئے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:00

سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی ،احمد شہزاد،عمراکمل دل برداشتہ ہوگئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر۔2016ء )ٹیسٹ کرکٹرز احمد شہزاد اور عمر اکمل کرکٹ بورڈ کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں تنزلی پر دل برداشتہ ہو گئے ہیں،دونوں حکام سے تنزلی پر بات کریں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے ”بگڑے بچوں “ احمد شہزاد اور عمر اکمل کے ستارے گردش میں ہیں،دونوں اعلی پی سی بی حکام اور سلیکشن کمیٹی کے دلوں میں گھر کرنے اور ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ہیں اور گزشتہ ہفتے پاکستان سپر لیگ 2 کی پلاٹینم کیٹیگری میں منتخب ہوتے ہیں لیکن پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ میں ان کی تنزلی کر دی جاتی ہے ۔

احمد شہزادکو بی جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل کو سی سے ڈی کیٹیگری میں پھینک دیا گیا ہے جس پر دونوں سلیکشن کمیٹی کے رویے سے نالاں ہیں۔دونوں کرکٹرز کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ انکا خیال ہے کہ سلیکشن کمیٹی کے ناروا سلوک سے ان کی تذلیل کی گئی ، ایک طرف ان فٹ مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل کو اپنا آخری میچ 29 مئی 2015 ء کو کھیلنے کے باوجود سی کیٹیگری میں برقرار رکھا ہے تاہم ٹیسٹ کرکٹرز کی تنزلی کر دی گئی ہے ۔