وزیراعظم محمد نواز شریف نے کوہاٹ میں گیس فراہمی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 12:02

پشاور۔28اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف جمعہ کے روز کوہاٹ پہنچ گئے ٬ْ گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر شاہد خاقان عباسی ٬ْ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سردارمہتاب احمد خان بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر صابر شاہ ٬ْ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام ٬ْ عباس آفریدی اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجودتھے وزیراعظم نے دورہ کوہاٹ میں مختلف یونین کونسلوں کوگیس فراہمی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھ دیا ٬ْ یونین کونسلوں میں خوشحال گڑھ ٬ْ چور لکی ٬ْ اسر زئی ٬ْ شاہ پور ٬ْ علی زئی ٬ْ ڈھوڈا ٬ْ نصرت خیل اور شیر کوٹ شامل ہیں۔

کوہاٹ کی ان یونین کونسلوں میں گیس فراہمی منصوبوں پر تین ارب 81کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ٬ْ وزیراعظم جیسے ہی قلعہ گرائونڈ جلسہ گاہ پہنچے وہاں پر مسلم لیگ (ن) کے رہنمائوں اور کارکنوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا ٬ْ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے مسلم لیگ (ن)اوروزیراعظم کے حق میں نعرے لگائے ۔