Live Updates

بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے ملتان کے انتخابی شیڈول میں ایک بار پھر تبدیل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:39

بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے ملتان کے انتخابی شیڈول میں ایک ..

ملتان(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) بلدیاتی اداروں میں مخصوص نشستوں کے لئے ملتان کے انتخابی شیڈول میں ایک بار پھر تبدیل کر دیا گیا ہے۔ مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ 12 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق ملتان میں بلدیاتی اداروں کی مخصوص نشستوں کے انتخابات پہلے بھی دو بار ملتوی ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں کاغذات نامزدگی کی وصولی اور نشانات کی الاٹمنٹ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔نئے شیڈول کے مطابق 8 نومبر کو ہونے والے میٹرو پولیٹن، ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن کے انتخابات اب 15 نومبر کو ہوں گے جبکہ پنجاب کی میونسپل کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ جس کو پہلے 10 نومبر کو ہونا تھا اب 17 نومبر کو ہو گی۔ مخصوص نشستوں کے لئے پولنگ 12 نومبر کے بجائے 19 نومبر کو ہو گی۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 21 نومبر کو کیا جائے گا۔ کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن 30 نومبر کو جاری ہوں گے اور منتخب ممبران 3 دسمبر کو حلف اٹھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات