راولپنڈی پولیس اورانتظامیہ نے شیخ رشید کوجلسے سے روکنے کے لئے لال حویلی کو سیل کردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:39

راولپنڈی پولیس اورانتظامیہ نے شیخ رشید کوجلسے سے روکنے کے لئے لال حویلی ..

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28اکتوبر۔2016ء) راولپنڈی پولیس اورانتظامیہ نے شیخ رشید کوجلسے سے روکنے کے لئے لال حویلی کوعملی طورپرسیل کردیا۔پولیس کی جانب سے لال حویلی میں شیخ رشید کا جلسہ ناکام بنانے کے لئے تمام ترتیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں،ایک طرف جہاں عوامی مسلم لیگ کے کارکنوں کی پکڑدھکرجاری ہے۔تووہی دوسری طرف لال حویلی کوجانےوالے تمام راستوں کوبھی کنٹینرزلگاکرسیل کیا جارہا ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے شہرمیں دفعہ 144کے نفاذ کے بعد لال حویلی کو بھی درجنوں کنٹینرز کھڑے کرکے عملی طور پر سیل کر دیا گیا ہے۔ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ لال حویلی میں جلسہ کسی صورت نہیں ہونے دیا جائے گا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

(جاری ہے)

جمعرات کی شام سے ہی لال حویلی کے گرد پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی تھی اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتاری سے بچنے کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل ہوگئے تھے۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ پولیس آج کے جلسے کے لیے لال حویلی کے باہر نصب ساو¿نڈ سسٹم بھی اٹھا کر لے گئی ہے۔لال حویلی کے باہر پولیس کی 40 گاڑیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت چاہے کچھ بھی کر لے،جلسہ ہر صورت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :