بھارتی فورسز کی ایل او سی پر شکر گڑھ سیکٹر پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون شہید

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:33

بھارتی فورسز کی ایل او سی پر شکر گڑھ سیکٹر پر اشتعال انگیزی ، ایک خاتون ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 اکتوبر 2016ء) : ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر اڑی سیکٹر پر حملے کے بعد پی سے بھارتی فورسز نے اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ آج بھی شکر گڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک خاتون شہید ہو گئی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی فورسز نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے بعد بھارتی فورسز اور پاکستانی فورسز کے مابین شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں بھارتی فائرنگ سے ایک خاتون شہید اور 7 شہری زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھارتی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو ٹارگٹ کیا جس کے نتیجے میں دشمن کو جانی نقصان ہوا۔

متعلقہ عنوان :