ْچائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ٬ٹیبی جرمنی اور بوئن کوریا سیمی فائنل میں داخل

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:45

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) ٹیبی جرمنی اور بوئن کوریا کی ٹیمیں چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ۔ چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز کل ہفتہ کو اولمپک سٹیڈیم کے فٹ بال گرائونڈ پر کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے ہرگروپ سے دو٬دو ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی٬ ٹیبی جرمنی نے چونگو کوریا اور آر یو سی چین جبکہ بوئن کوریا نے اسلام آباد پاکستان اور این سی ٹی یو چین کو ہرا کر سیمی فائنل جگہ بنائی۔

سیمی فائنل کل ہفتہ کو کھیلے جائیں گے جبکہ چائنہ انٹر نیشنل جونیئر فٹ بال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 30 اکتوبر کو کھیلا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :