جہلم میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک

جمعہ 28 اکتوبر 2016 11:20

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اکتوبر2016ء) جہلم میں زہریلی شراب پینے سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق جہلم کی کرسچیئن کالونی میں شادی کی تقریب کے دوران زہریلی شراب پینے سے متعدد افراد کی حالت خراب ہوگئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا ٬تاہم 8 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

(جاری ہے)

ہسپتال ذرائع کے مطابق متعدد افراد کی حالت تاحال تشویشناک ہے۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

متعلقہ عنوان :