دبئی میں مختلف سڑکوں پر سب سے کم حد رفتار والی پانچ سڑکیں

جمعہ 28 اکتوبر 2016 10:28

دبئی میں مختلف سڑکوں پر سب سے کم حد رفتار والی پانچ سڑکیں

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): دبئی میں مختلف سڑکوں سب سے کم حد رفتار والی پانچ سڑکیں ، ان سڑکوں میں حد رفتار کے مطابق کنگ سلمان بن عبدالعزیز السعود سٹریٹ پر حد رفتار 60کلومیٹر جبکہ ریڈار پر80کلومیٹر پر ریکارڈ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

الخلیل روڈ حد رفتار 60کلومیٹر ، ریڈار پر ریکارڈ ہونے کی رفتار 91کلومیٹر ہے ۔ الفرسان روڈ حد رفتار 60کلومیٹر ، ریڈار پر ریکارڈ ہونے کی رفتار 91کلومیٹر ہے ۔ بغداد سٹریٹ پر حد رفتار 70کلومیٹر اور ریڈار کے ریکارڈ کرنے کی رفتار91کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔المنارہ سٹریٹ پر حد رفتار 70کلومیٹر اور ریڈار فلیش کرنے کی91کلومیٹر ہے ۔