Live Updates

اسلام آباد:بنی گالہ آنے والے 2 پی ٹی آئی کارکنوں سے شاک گنیں برآمد،پولیس

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 28 اکتوبر 2016 10:23

اسلام آباد:بنی گالہ آنے والے 2 پی ٹی آئی کارکنوں سے شاک گنیں برآمد،پولیس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28اکتوبر۔2016ء) اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کی رہائشگاہ بنی گالہ آنے والے 2 پی ٹی آئی کارکنوں سے شاک گنیں برآمد ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شاک گنیں حسن ابدال سے بنی گالہ آنے والے2 کارکنوں سے ملی ہیں۔ پولیس نے تھانا بنی گالہ میں دونوں کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق شاک گنیں فل چارج تھیں۔ شاک گنیں فل چارج تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شاک گن لگانے سے انسان ہوش و حواس کھوکر مکمل ساکت ہوجاتا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات