دبئی:پالتو جانوروں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نئی موبائل فون ایپ متعارف کر وادی گئی

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:18

دبئی:پالتو جانوروں کا ریکارڈ رکھنے کے لیے نئی موبائل فون ایپ متعارف ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): دبئی میونسیپلیٹی حکام نے پالتوجانوروں کا ریکارڈ رکھنے ، سہولیات ، میڈیکل ڈاکٹر کی سہولت کے لیے ” الیف“ کے نام سے نئی موبائل فون ایپ متعارف کر وادی ہے ۔ میونسپلیٹی کے شعبہ اپلیکشن ڈیویلپمنٹ کا ہیڈ حیبا الشئحی کا کہناہے کہ اس ایپ کے بارے میں شہریوں کا ردعمل بڑا شاندار رہاہے ۔

(جاری ہے)

اس نئی اپیلکشن کے اپلوڈ کرتے ہی 34,234افراد نے اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کی ہے ۔

تقریباََِ27,696افراد نے پالتو جانوروں کے بیمار ہونے پر علاج کی غرض سے اس ایپ سے راہنمائی حاصل کی جبکہ 14 افراد نے اس ایپ کے ذریعے پالتو جانوروں کو حاصل کیا۔25ایسے افراد تھے جنہوں نے آوارہ جانوروں کو اس ایپ کے ذریعے حاصل کیا ۔85افراد نے اپنے پالتو جانور اس ویپ کی مدد سے دوسرے افراد کو دے دیئے ۔