جدہ: حجاج کرام کی میڈیکل انشورنس کا منصوبہ زیرِ غور ہے

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:12

جدہ: حجاج کرام کی میڈیکل انشورنس کا منصوبہ زیرِ غور ہے

جدہ :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ):کونسل آف کوآپریٹو ہیلتھ انشورنس ( سی سی ایچ آئی ) نے حجاج کرام اور عمرہ زائرین کے لیے پرمیم انشورنس لازمی قرار دینے کے ایک منصوبے پر کام جاری ہے ۔ سی سی ایچ آئی اس مقصد کے لیے محکمہ صحت کے ساتھ مل کر انشورنس سکیم کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے ۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ 3مارچ 2014میں حجاج کرام اور عمرہ زائرین کو لازمی انشورنس مستثنیٰ قرار دے دیا تھا۔جبکہ گھریلو ملازمین کو سپانسر کرنے والے شہری خود ہی میڈیکل انشورنس کروائیں گے۔ سیاحوں کے لیے بنائی گئی میڈکل سکیم کے تحت سیاحوں کو اپنی پسند کی کوئی سی بھی سکیم اپنانی ہو گی ۔ مگر بغیر میڈیکل انشورنس کے ان کو ویزا جاری نہیں ہو گا۔