دبئی : خاتون پولیس اہلکارکو مسافرکے بیگ سے 2000درہم چرانے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:12

دبئی : خاتون پولیس اہلکارکو مسافرکے بیگ سے 2000درہم چرانے کے الزام میں ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): دبئی انٹرنیشنل ائر پورٹ ہر تعینات خاتون پولیس اہلکا ر کو ایک مسافر کے بیگ سے 2000درہم چرانے کے الزام میں تین ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق 28سالہ خاتون پولیس اہلکارنے ائر پورٹ پر ” last and found“ کاؤنٹر سے ایک مسافر کے ہنڈ بیگ سے 2000درہم چرا لیے ۔

(جاری ہے)

ملزمہ کی اس حرکت کو ائر پورٹ پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں دیکھ لیا گیا۔

سی سی ٹی وی کیمروں پر مامور آفیسر نے پولیس حکام کو بتایا کہ فلاں پولیس آفیسر نے کسی نامعلوم بیگ سے رقم نکالی ہے ۔ جس کا ثبوت سی سی ٹی وی ویڈیو ہے ۔ پولیس حکام نے اس کے فوراََ بعدخاتون پولیس اہلکار کی تلاشی لی تو اس کے اپنے بیگ میں سے 2000درہم برآمد ہوئے ۔ خاتون پولیس اہلکار نے عدالت میں بیان دیا کہ اس نے رقم نہیں چرائی مگر