ریاض: دھڑ سے جڑے دو سوڈانی بچوں کا آپریشن کل ہو گا

جمعہ 28 اکتوبر 2016 09:04

ریاض: دھڑ سے جڑے دو سوڈانی بچوں کا آپریشن کل ہو گا

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ):گزشتہ روز دھڑ سے جڑے ہوئے بچو ں کے کامیاب آپریشن کے بعد سوڈان د و ایسے ہی بچوں کا آپریشن کیا جائے گا جودھڑے سے جڑے ہوئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار ریاض ہسپتال کے سینئیر ڈاکٹر عبداللہ الربیع نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ ان کا کہناتھا کہ اس آپریشن کے لیے 28ڈاکٹروں کی مشترکہ ٹیم ترتیب دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جس میں اینیستھیزیا، مختلف قسم کی سرجری کرنے والے ، پلاسٹک سرجری ،اور نرسنگ کی ٹیم شامل ہے ۔ آپریشن سے پہلے دونوں بچوں کے تمام ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ دونوں بچوں کا وزن تقریباََ18کلو گرام ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ان بچو ں کے آپریشن پر تقریباََ15گھنٹے لگیں گے اور آپریشن کی کامیابی کے چانسز 70فیصد تک ہیں۔ان بچو ں کے آپریشن کے تمام اخراجات شاہ سلمان اٹھا رہے ہیں۔