دبئی:کسی قانون توڑنے والے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا جیل لے جا سکتاہے : دبئی پولیس

جمعہ 28 اکتوبر 2016 08:54

دبئی:کسی قانون توڑنے والے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا جیل ..

دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار28اکتوبر 2016 ): دبئی پولیس کے اعلیٰ اہلکار کا کہناہے کہ اگر کسی قانون توڑنے والے کی ویڈیو یا تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شئیر کرنے والے کو بھی جیل جانا پڑ سکتا ہے ۔ چند دنوں پہلے ایک شہری نے ایک نامعلوم شخص کی طرف سے معذوروں کے لیے بنائی گئی پارکنگ پر گاڑی کھڑی کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کی تھی ۔ متحد ہ عرب امارات کے مشہور وکیل کا کہناہے کہ ایسی حرکت کرنا انتہائی غلط ہے ۔

(جاری ہے)

اس تصویر کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ نہیں کرنا چاہیئے تھا۔متحدہ عرب امارات کے قانون اور سائبر کرائم قانون کے مطابق ایسا کرنا کسی کی پرائیویسی کو چھیڑنے کے مترادف ہے ۔ کسی کی مرضی کے بغیر تصاویر یا ویڈیو شئیر کرنا انتہائی غلط اقدام ہے ۔جس کی سزا قید اور بھاری جرمانہ ہو سکتی ہے ۔ واضع رہے کہ متعدد افراد کو کسی کی مرضی کے بغیر ویڈیو یا تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنے کی وجہ سے150,000درہم سے لیکر500,000درہم تک جرمانہ بھرنا پڑاہے ۔ جبکہ ملزم کو چھ ماہ قید کی سزا کا سامنا بھی کرنا پڑ اہے ۔